ق*تحریک انصاف کی خارجہ، داخلہ اور معاشی پالیسیوں ناکام رہی ہیں،جام اکرام اللہ

ھ* پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے،صوبائی وزیر

منگل 25 جنوری 2022 18:20

Qکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی خارجہ، داخلہ اور معاشی پالیسیوں سمیت ہر پالیسی ناکام رہی ہے اور موجودہ وفاقی حکومت مہنگائی سمیت ہر مسئلے پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع سکھر کی بڑی سیاسی شخصیت سردار سید زاہد حسین شاہ کی پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، سید ناصر حسین شاہ، حاجی انور علی مھر ودیگر کی موجودگی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مذید کہا کہ زاہد شاہ کی شمولیت خوش آئند ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان مسائل سے نمٹ سکتا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے۔تحریک انصاف کی خارجہ ، داخلہ، معاشی ہر قسم کی پالیسی ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ مہنگائی تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے انتخابی دعوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں کو بیروزگار کیا گیا ہے۔ گھر دینے کے بجائے لوگوں کے گھر مسمار کردئیے گئے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے نجات حاصل کی جائے۔ 27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ وفاقی حکومت کو گھر بیھج دے گا۔