شہریوں کو 1لاکھ ماسک انکے گھروں تک پہچانے کیلئے پوسٹ آفس پاکستان کے حوالے کردئیے گئے‘ محمد عثمان

مارکیٹس، مساجد، چرچز، سرکاری محکموں، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بھی ماسک فراہم کریں گے‘کمشنر لاہور

منگل 25 جنوری 2022 19:40

شہریوں کو 1لاکھ ماسک انکے گھروں تک پہچانے کیلئے پوسٹ آفس پاکستان کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ 78لاکھ ماسک لاہور پہنچ چکے ہیں۔ مزید 70 لاکھ بھی لاہور پہنچ رہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کو 1لاکھ ماسک انکے گھروں تک پہچانے کیلئے پوسٹ آفس پاکستان کے حوالے کردئیے ہیں۔ خط میں بند ماسکس اور پیغام کیساتھ ایک لاکھ لفافوں پر لیسکو کے مہیا کردہ پتے بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹس، مساجد، چرچز، سرکاری محکموں، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بھی ماسک فراہم کریں گے۔ لاہور کے تمام شہریوں کے پتے حاصل کر رہے ہیں۔ ہر گھر تک ماسکس پہنچیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واش ایبل ماسکس گھروں تک پہنچیں گے۔ماسکس کیساتھ اہم تحریری پیغام بھی آگاہی دیگا۔

(جاری ہے)

لیسکو سرکلز کے مطابق پتے حاصل کیے ہیں۔ ماسکس بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

کمشنر لاہور نے پی ایم جی آفس ملازمین کیلئے بھی ماسکس کا خصوصی تحفہ دیا۔ خصوصی تقریب میں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پیکڈ ماسکس ڈپٹی پی ایم جی ڈاکٹر انوار کھرل کے حوالے کیے۔ڈپٹی پی ایم جی ڈاکٹر انوار کھرل نے کہا کہ پاکستان پوسٹ آفس کووڈ کیخلاف ہر کاوش میں عملی کردار ادا کریگا۔ پی ایم جی ہیڈ آفس تقریب میں ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، اے سی جی عثمان جلیس، اے سی پروٹول حافظ قیصر عباس، سٹاف آفیسر امیر علی، پروگرام مینیجر احمد جاوید اور پی ایم جی آفیسرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :