؁بیلہ،سن آف بلوچ لیاری فٹبال کلب کراچی نے حسن اولیا کلب گولیمار کو ایک گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 25 جنوری 2022 20:05

بیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) سن آف بلوچ لیاری فٹبال کلب کراچی نے حسن اولیا کلب گولیمار کراچی کو ایک گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس میچ کے مہمان خاص سابق لیجنڈری فٹبالر کیپٹن جمعہ خان زہری تھے ۔جن کا گراونڈ پہنچنے پر سابق کرکٹر رفیق بڈول نے روایتی اجرک پہنا کر استقبال کیا۔ دوران وقفہ مہمان خاص کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔

انہوں نے اوشین ریزیڈنسی کی اسپورٹس سرگرمیوں میں دلچسپی کی داد دی ۔

(جاری ہے)

اور آرگنائزرز کی کاوش کو سراہا۔ اس موقعہ پر انکے ہمراہ ایگریکلچر آفیسر سید عطااللہ شاہ ، اسپورٹس آفیسر خدا بخش بلوچ ، انجینئر نصراللہ زہری ، قاری عبدالرحمن لانگو ،منظور بلوچ و دیگر موجود تھے۔میچ سن آف بلوچ لیاری نے ایک گول سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔میچ کو ریفری زائد عشاق نے معاونین عبدالواسع ، اور سعید احمد کی معاونت میں سپروایز کیا۔ میچ کمشنر قربان شہزاد اور فورتھ مین باسط جونئیر ، جبکہ فزیو سہیل مجید تھے ۔کمنٹری مقبول گوہر ، علی نواز زہری اور علی اکبر بڈول نے کی۔

متعلقہ عنوان :