شدید دھند کی وجہ سے ٹرین آپریشن گزشتہ روز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہا

بدھ 26 جنوری 2022 12:09

شدید دھند کی وجہ سے ٹرین آپریشن گزشتہ روز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) شدید دھند کی وجہ سے ٹرین آپریشن گزشتہ روز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاہورآنے والی عوام ایکسپریس 4گھنٹے 40منٹ ،کراچی سے لاہورآنے والی شاہ حسین ایکسپریس 2گھنٹے 30 منٹ ،کراچی سے لاہورآنے والی کراچی ایکسپریس2 گھنٹے 20منٹ ،کراچی سے لاہورآنے والی گرین لائن ایکسپریس 2گھنٹی20منٹ ،کراچی سے لاہورآنے والی قراقرم ایکسپریس اڑھائی گھنٹے، تیزگام ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ، پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے ، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے ، خیبرمیل ایکسپریس2 گھنٹے ،کراچی سے لاہورآنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ ، رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے ، سرسید ایکسپریس 3گھنٹے، پاکستان ایکسپریس2 گھنٹے اورملت ایکسپریس2گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کا شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔