نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال کا 100 فیصد نتائج کا ریکارڈ برقرار
کالج میں فاطمہ کرامت فرسٹ ، صباء عبدالرحمان سیکنڈ اور ثناء شبیر نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ‘حمیدہ بیگم
بدھ 26 جنوری 2022 15:38
(جاری ہے)
پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ اس کالج کی طالبات آئندہ برسوں میں بھی موجودہ تعلیمی معیار برقرار رکھتے ہوئے مادر علمی کا نام روشن کریں گی اور عملی زندگی میں پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دے کر ادارے کے لئے نیک نامی کا باعث بنیں گی ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب نرسنگ بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میں نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال کی طالبات نے ایک مرتبہ پھر سو فیصد نتائج کا ریکارڈ بر قرار رکھا۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اورانہیں تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نرسنگ طالبات کی کامیابی میں ان کے اساتذہ کابہت بنیادی کردار ہے جنہوں نے پوری لگن اور ایمانداری کے ساتھ طالبات کی رہنمائی اور اُن کی تعلیم پر بھرپور توجہ دی۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ نرسنگ ایجوکیشن ایک مشکل مضمون ہے جس کے لئے انتہائی محنت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ انسٹرکٹرز کو اپنی موجودہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے طالبات کی تعلیم مکمل کرنے میں بھرپور رہنمائی جاری رکھنی چاہیے تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں بھی اعلیٰ کامیابیاںحاصل کر سکیں۔ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی نے کہا کہ نرسنگ طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ کورونا ، ڈینگی اور پولیو میں بھی انتہائی جاں فشانی سے فرائض سر انجام دے رہی ہیں جو لائق تحسین ہے ۔اس موقع پر صابرہ سعید ، شہناز ڈار ، ذبیدہ بانو ، روبینہ ابراہیم ، نسرین نذیر و دیگر موجود تھیں ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.