
ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس، مہمند ڈیم اور دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
مہمند ڈیم کی 13، دیا مر بھاشا ڈیم کی 10 سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری ہے، چیئرمین واپڈا
بدھ 26 جنوری 2022 16:21

(جاری ہے)
واپڈا ممبرز،سیکرٹری اور دیگر سینئر آفیسرز بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب میں چیئرمین واپڈا نے کہا کہ دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے عملدرآمد کمیٹی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چیئرمین نے شرکا کو بتایا کہ دنیا بھر میں کووڈ19کی بدولت معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں لیکن اِس کے باوجود دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیاں رات دِن جاری ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کی 13 سائٹس جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم کی 10 سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام کیا جارہا ہے۔ چیئرمین واپڈا نے شرکاء کو دونوں منصوبوں کی تیز تر تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بھی بتایا۔ اُنہوں نے کہا کہ کووڈ19کے علاوہ ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی، سکیورٹی کی بدلتی صورتِ حال، اراضی کی تحویل اور دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے بلندی پر تعمیر کی جانے والی قراقرم ہائی وے کے اہم حصوں کی تعمیر ایسے مسائل ہیں جنہیں متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت حل کیا جانا بہت ضروری ہے۔ بصورت ِ دیگر دونوں منصوبوں کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل میں دشواری پیش آسکتی ہے۔ بعد ازاں ممبر (فنانس) واپڈا نے اجلاس کو غیر ملکی زرِ مبادلہ کے حوالے سے دونوں منصوبوں کے فنانشل کلوز سے متعلق اور فنڈز کی ضروریات اور فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ جنرل منیجر (لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سٹلمنٹ)، جنرل منیجر / پراجیکٹ ڈائریکٹر (دیا مر بھاشا ڈیم) اور جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر(مہمند ڈیم) نے شرکاء کو دونوں منصوبوں پر پیش رفت اور ایشوز کے بارے میں بریفنگ دی۔واپڈا نے مہمند ڈیم پر مئی 2019 ء جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم پر جولائی 2020ء میں تعمیراتی کام شروع کیا تھا۔ مہمند ڈیم کی تکمیل کے لئے 2025ء جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے 2029 ء کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ مہمند ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 1.29ملین ایکڑ فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 800میگاواٹ ہے۔ اسی طرح دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1ملین ایکڑ فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار 500میگاواٹ ہے۔مزید قومی خبریں
-
ًسیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو مبارکباد
-
9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا ، سابق ایم پی اے رائے فردوس کو جیل بھیج دیا گیا
-
مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہیگا،رانا مشہود احمد خاں
-
گورنرخیبرپختونخواکاسیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین
-
ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 17افراد کو گرفتار کرلیا
-
جنوبی وزیرستان کے بارہ شہدا نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی،قوم سلام پیش کرتی ہے‘مریم نواز
-
پی آئی اے میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی کی نشاندہی
-
مصطفی عامرقتل کیس ، ارمغان کے والد کامران قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا باجوڑ میں 22بھارتی اسپانسرڈ خارجی کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
-
پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں
-
پنجاب میں سیلاب سے 101 اموات، 4 ہزار700 دیہات اور 45 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.