
فیس بک کے مفت انٹرنیٹ کے پیسے،پاکستانیوں سے33کروڑ ماہانہ وصولی
فیس بک کے سافٹ ویئر میں خرابی کی وجہ سے سیلولر نیٹ ورک صارفین سے ڈیٹا چاجرز لیے جا رہے ہیں،امریکی اخبار
بدھ 26 جنوری 2022 20:40

(جاری ہے)
فیس بک کے ایک ملازم نے اکتوبر میں کمپنی کو لکھا کہ لوگوں سے ایسی سروسز کے پیسے لینا جو دراصل مفت ہیں ہمارے شفافیت کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔فری بیسکس کہلانے والی سروس میٹا کنیکٹیویٹی کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ صارفین کو "مواصلاتی ٹولز، صحت کی معلومات، تعلیمی وسائل اور دیگر کم بینڈوتھ خدمات تک مفت رسائی فراہم کرتی ہے۔
میٹا (فیس بک)کے ترجمان کے مطابق ویڈیو کو فری بیسکس کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے تاہم ہمیں شکایات موصول ہوئی ہیں ہم نے ان پر تحقیقات بھی کی ہیں اور فیس بک کے سافٹ ویئر میں موجود خامیوں کو درست کرنے کی کوشش کی ۔ دستاویزات میں تکنیکی مسئلے کو اس کی جڑ قرار دیا گیا ہے اور زیادہ تر ویڈیوز سے ہی صارفین کا بیلنس کٹتا ہے۔ دستاویز بتاتی ہیں کہ تقریبا 83 فیصد چارجز ویڈیوز پر ہی وصول ہوئے جو کہ فیس بک سافٹ ویئر میں خرابی کی وجہ صارفین کو نظر آتی ہیں۔فیس بک اس مسئلے کو لیکیج کہتا ہے، کیونکہ یہ مفت ایپس اور سروسز میں لیک ہو رہی ہیں۔اپنی دستاویزات میں فیس بک اس لیکیج کے بارے میں وضاحت اس طرح کرتا ہے، جب صارفین فری موڈ میں ہوتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ جو ڈیٹا وہ استعمال کر رہے ہیں وہ ان کے کیریئر نیٹ ورکس کے ذریعے کور کیا جا رہا ہے، حالانکہ یہ صارفین اصل میں خود ڈیٹا کی ادائیگی کر رہے ہیں۔فیس بک کا کہنا تھاکہ اس نے زیادہ تر حصے کے لیے مسئلہ حل کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مہمند میں پاک فوج کا انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن، 45 سے 50 خوارج ہلاک
-
پاکستان اور افغانستان کی طرف سے مکمل و دیرپا جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، چین
-
ْافغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو ہم کریں گے، رانا ثناء اللہ کا انتباہ
-
ڈیورنڈ لائن: پاک افغان تعلقات میں تناؤ سے عبارت مشترکہ سرحد
-
وزیراعظم کے بلاسود قرضہ پروگرام کے تحت پانچ برس میں 23.4 لاکھ بلاسود قرضے جاری، 57 فیصد خواتین کو فراہم کئے گئے
-
اقوام متحدہ کی رپورٹ نے افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی نشاندہی کردی
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات میں ملک ریاض اور ان کا بیٹا اشتہاری قرار
-
سب کو مل کر ملک میں بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہونا ہوگا، چیف جسٹس
-
انصاف تک آسان رسائی اور قانونی انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرقانون پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.