Live Updates

سندھ کے ہر خاندان کو صحت کارڈ دیا جائے گا، فیصل جاوید

وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی، پنجاب، آزاد کشمیر، جی بی، بلوچستان اور تھرپار کرکے ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت ملے گی، بیان

بدھ 26 جنوری 2022 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے حکومت سندھ کو پیشکش کی ہے کہ وہ عوام کو صحت کارڈ کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج عمران خان حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اپنے لوگوں کو یہ سہولت فراہم نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی، پنجاب، آزاد کشمیر، جی بی، بلوچستان اور تھرپار کرکے ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت ملے گی۔فیصل جاوید نے ٹوئٹ کیا کہ بلاول قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں’’ لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کو بھی تعاون کی پیشکش کی ہے مگر انہیں صوبے کی عوام کا خیال نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت مں بہتری کیلئے ہرصوبے کو زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، تحریکِ انصاف سندھ میں حکومت بنا کر فوری طور پر صوبے کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات