کاہنہ میں چند روز قبل لیڈی ڈاکٹر ،جواں سالہ بیٹے اور دو بیٹیوں کے قتل کا ڈراپ سین

مبینہ طور پر پر ’’ پب جی ‘‘ گیم کی لت میں مبتلا بیٹے نے ہی دل دہلا دینے والی قتل کی واردات کی

جمعرات 27 جنوری 2022 14:41

کاہنہ میں چند روز قبل لیڈی ڈاکٹر ،جواں سالہ بیٹے اور دو بیٹیوں کے قتل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) کاہنہ میں چند روز قبل لیڈی ڈاکٹر ،اس کے جواں سالہ بیٹے اور دو بیٹیوں کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،مبینہ طور پر پر ’’ پب جی ‘‘ گیم کی لت میں مبتلا بیٹے نے ہی دل دہلا دینے والی قتل کی واردات کی ۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں چند روز قبل خاتون ڈاکٹر ناہیدہ کو اپنے تین بچوں 21سالہ تیمور، 16سالہ ماہ نور اور 8سالہ جنت فاطمہ کے ساتھ گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ایک بیٹا زین نچلی منزل میں سوئے ہوئے کی وجہ سے بچ گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغا ز کیا تو سب سے پہلے وقوعہ کے روز گھر کے باہر رات گئے آنے والی مشکوک گاڑی کی تلاش شروع کی گئی ۔ پولیس کی جانب سے بچ جانے والے زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس دوران زین نے اپنے ماموںکو قتل کی واردات میں ملوث کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس تفتیش میں ماموں بے گناہ نکلا ۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب زین کو حراست میں لے کر تحقیقات کی گئیں تو اس نے ماں ، اپنے بھائی ادور دو بہنوں کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق زین مبینہ طور پر ’’ پب جی ‘‘ گیم کھیلنے کی لت میں مبتلا ہے اور اس کی ماں اس سے اس سے منع کرتی تھی ۔ پولیس نے زین کو باقاعدہ گرفتار کر کے اسے مقدمے میں نامزد کر دیا ہے اور انوسٹی گیشن ونگ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :