پشاورزلمی کے کھلاڑی حضرت اللہ زازئی بھی کورونا کا شکار

حضرت اللہ زازئی میں علامات ظاہرہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا

جمعہ 28 جنوری 2022 22:08

پشاورزلمی کے کھلاڑی حضرت اللہ زازئی بھی کورونا کا شکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پشاورزلمی کے کھلاڑی حضرت اللہ زازئی بھی کورونا کا شکارہوگئے۔ذرائع کے مطابق پشاورزلمی کے کھلاڑی افغانستان سے تعلق رکھنے والے حضرت اللہ زازئی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

(جاری ہے)

علامات ظاہرہونے پرلیفٹ آرم اوپنرکا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔پشاورزلمی کے ترجمان نے زازئی کوکورونا ہونے کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاع فراہم کرنا پی سی بی کا استحقاق ہے۔