بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کی چیئرپرسن 2022کیلئے انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کی چیئرپرسن مقرر

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:03

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کی چیئرپرسن کو سال 2022کیلئے انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کا چیئرپرسن مقرر کردیاگیا۔زرائع کے مطابق فیڈرل ایجوکشن اینڈ پروفشنل ٹرنننگ ڈویژن ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا کی چیئرپرسن ڈاکٹر کوثر رئیس کو سال 2022 کے لئے انٹر بورڈز کمیٹی آف چئیرمینز کا چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا۔

سرگودہا بورڈ کی تاریخ میں پہلی خاتون چیئرمین ہیں جن کوانٹر بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کا چیئرپرسن نامزد کیاگیا جن کی انتظامی امور کی بہترین کارکردگی برائے ہیومن ریسورسز اینڈ اسٹیبلشمنٹ سٹیٹس کلیدی اقدامات اہداف کے حصول مختص بجٹ کے بہترین استعمال ممکنہ اصلاحات او رجدید ترین کمپیوٹرائزڈ اور شفاف نظام کے عمل سمیت دیگر امور کی بدولت چن لیا گیا۔

(جاری ہے)

جن کی سربراہی میں پنجاب بھر کی پروفارمنس رینکنگ میں تعلیمی بورڈ سرگودہا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے آل پنجاب تعلیمی بورڈ ز کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے بعد جاری رینکنگ میں تعلیمی بورڈ سرگودہا کو انتظامی امور کی انجام دہی میں پہلی پوزیشن دی گئی ۔ گورنر آف پنجاب چوہدری محمد سرور نے اعلی کارکردگی پر حکومت پنجاب کی طرف سے چیئرپرسن تعلیمی بورڈ سرگودہا ڈاکٹر کوثر رئیس کو گولڈ میڈل سے نوازا ۔ اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر کوثر رئیس آل پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں۔