
موٹرسائیکل سواروں کیلئے پٹرول سستا ہونے کا امکان
حکومت کی جانب سے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی تیاریاں، سستے پٹرول کے حصول کیلئے خصوصی کارڈ اسکیم متعارف کروانے پر غور
محمد علی
جمعہ 28 جنوری 2022
20:54

(جاری ہے)
جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم فروری سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
انڈسٹری زرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 30جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔یہاں واضح رہے کہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سی11ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ 15جون 2021کے بعد سے اب تک پٹرولیم مصنوعات39 روپے 27 پیسے تک کااضافہ ہوا۔ پٹرول کی فی لٹر قیمت سب سے زیادہ 39 روپے 27پیسے بڑھائی گئی۔اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لٹر 33روپے 86پیسے مہنگا کیا گیاجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر36 روپی89 پیسے اضافہ ہواہے۔پٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لٹر ہے۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا تھا کہ حکومت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں شکیلہ خالد چوہدری کے سوال پر وزارت توانائی کی جانب سے ایوان کو آگا ہ کیا گیا کہ پاکستان میں ملکی گیس تیزی سے کم ہو رہی ہے جبکہ اس کے برعکس طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طلب اور رسد میں موسم کے اعتبار سے گیپ بڑھ رہا ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ موسم سرما میں ایس این جی پی ایل کے نظام میں گھریلو طلب میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوتا ہے۔ سوئی سدرن میں دسمبر اور جنوری میں اضافے کی شرح دو گنا ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ گیس کی فراہمی کے ترجیحی حکمنامہ کے تحت گیس کمپنیاں گھریلو صارفین کو بلا تعطل 24 گھنٹے گیس فراہم کر رہی ہیں۔ کم ترجیحاتی شعبوں کو گیس کی فراہمی میں وقتاً فوقتاً کمی کی جاتی ہے۔ یہ کمی وفاقی حکومت کے منظور کردہ لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت کی جاتی ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ اس وقت سوئی ناردرن کے نظام میں گھریلو شعبہ کی کھپت 1050 ایم ایم سی ایف ڈی کے قریب ہے جس میں تقریباً 675 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس سپلائی اور 375 ایم ایم سی ایف ڈی درآمدی گیس (ایل این جی) شامل ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
-
یورینیم افزودگی کیلئے ایران کو عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، امریکہ نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.