صوبہ بھرمیں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج کمی آ گئی ہے، عمران سکندر بلوچ

ہفتہ 29 جنوری 2022 14:13

صوبہ بھرمیں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج کمی آ گئی ہے، عمران سکندر بلوچ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جنوری 2022ء) سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے موثراقدامات کے باعث صوبہ بھرمیں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج کمی آ گئی ہے - محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک  ڈینگی کے 25 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔رواں سال  کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 16 کیسز سامنے آئے۔   گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر 338439 ان ڈور مقامات  اور 84580آئوٹ ڈور مقامات کوچیک  کر کے پنجاب بھر میں 8 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے ڈینگی کے لاروے کو تلف کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہےعوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :