ابھی پتہ چلا ہے کہ اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں،شہباز گل

نواز شریف نے ایک پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوایا، پھر اس کو معائینہ کروایا،پھر اس سے مرضی کا ایک خط لکھوایا کیا آپکو لگتا ہے آپکی یہ مکاری عیاری اب اور چلے گی،یا بے ایمانی تیرا آسرا۔جھوٹ پر جھوٹ ، ٹوئٹ

منگل 1 فروری 2022 19:58

ابھی پتہ چلا ہے کہ اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں،شہباز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2022ء) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ا بھی پتہ چلا ہے کہ اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں،اس لئے نواز شریف نے ایک پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوایا، پھر اس کو معائینہ کروایا۔پھر اس سے مرضی کا ایک خط لکھوایا۔کیا آپکو لگتا ہے آپکی یہ مکاری عیاری اب اور چلے گی۔

یا بے ایمانی تیرا آسرا۔جھوٹ پر جھوٹ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ان:ہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کیا ۔ شہبازگل نے لکھا یہیں تک نہیں ڈاکٹر صاحب نے بلواسطہ یہ بھی کہنے کی کوشش کی ہے کہ نواز شریف صاحب کی شادی بھی کروائی جائے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے۔ انہیں لکھنا چاہئے تھا کہ مریض کے دل کو خوش رکھنے کے لئے ان کو فورا وزیراعظم بنایا جائے۔ دو تہائی اکثریت دلوائی جائے۔ لندن میں 10 مہنگے اپارٹمنٹس لے کر دئے جائیں۔سیکورٹی اداروں اور ججز کو برا بھلا کہنے کی اجازت دی جائے۔حد ہے۔