پاکستانی دلہے کی سجے سنورے اونٹ پر انٹری کی ویڈیو وائرل ہوگئی

جمعرات 3 فروری 2022 16:44

پاکستانی دلہے کی سجے سنورے اونٹ پر انٹری کی ویڈیو وائرل ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2022ء) پاکستانی دلہے کی سجے سنورے اونٹ پر انٹری کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوٹوگرافر عثمان پرویز مغل نے شیئر کی جس میں دلہا 'عبداللہ' مہندی کی تقریب میں اونٹ پر سوار ہال میں انٹری دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کو پیلے رنگ کے مصنوعی پھولوں سے سجایا گیا ہے جس پر عبداللہ شان و شوکت سے براجمان ہے۔دلہے کی یہ منفرد انٹری والی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :