
ملک میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے بڑا اضافہ ہوا، دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 144 روپے بڑھ گئی
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 3 ستمبر 2025
19:30

(جاری ہے)
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 60 ڈالرز فی اونس اضافے کے بعد 3 ہزار540 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 12 روپے بڑھ کر 4315 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 02 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 07 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 747 روپے 22 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 71 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 920 روپے 91 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے
-
دریائے راوی کے اندر غیر قانونی طور پر 12 ہزار کنالز پر ہاوسنگ سوسائٹی تعمیر کرنے والا مالک گرفتار
-
خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا نشان جرات مجھے کوئی اعتراض نہیں
-
ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کو دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے
-
ملک میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
عید میلاد النبیﷺ کی آمد، رمضان المبارک اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کی بھی پیشن گوئی کر دی گئی
-
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات
-
وزیراعلی سندھ نے پی آئی ٹی پی 2 اور گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپس پروگرام کا افتتاح کردیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کااسپیکر ملک احمد خاں سے ٹیلیفونک رابطہ ،ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
ًآسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز کیا جارہا ہی: ، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.