خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا نشان جرات مجھے کوئی اعتراض نہیں

آپ دنیا کو کیا بتا رہے ہیں کہ بائبرڈ نظام کے تحت حکومت چل رہی ہے؟ ایسی گفتگو سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت ڈس کریڈٹ ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 3 ستمبر 2025 21:10

خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا نشان جرات مجھے کوئی اعتراض نہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔03ستمبر 2025ء ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا نشان جرات مجھے کوئی اعتراض نہیں، آپ دنیا کو کیا بتا رہے ہیں کہ بائبرڈ نظام کے تحت حکومت چل رہی ہے؟ ایسی گفتگو سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت ڈس کریڈٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خواجہ آصف کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، میں روزانہ تقریر کرسکتا ہوں، حکومتی بنچوں پر اگر خواجہ آصف والی کوئی بھی بات کرتا تو میں یہی جواب دیتا ہوں، ہم سب سسٹم کا حصہ رہے ہیں، میرے بھی ن لیگ میں اختلافات ہوئے ہوں گے، لیڈرشپ کے ساتھ بھی رہے ہوں گے۔

لیکن کبھی ہماری گفتگو سے ایسی اندازہ نہیں لگایا ہوگا۔

(جاری ہے)

آپ دنیا کو کیا بتا رہے ہیں کہ بائبرڈ نظام کے تحت ہماری حکومت چل رہی ہے۔ میری خواجہ آصف سے کوئی لڑائی نہیں بنتی۔ ہمیں معرکہ حق کو انجوائے کرنا چاہیئے، پاکستان نے بہت بڑے دشمن کو شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دودھ کی نہریں بھی بہا رہی ہو اپوزیشن نے اعتراض کرنا کہ پانی ملا دودھ ہے، حکومت میں بیٹھ کر بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے، منہ سے نکلے الفاظ کی بات ہوتی ہے۔

خواجہ آصف میرے بزرگ اور راناثناء اللہ بڑے بھائیوں جیسے ہیں، حکومتی بنچ پر کوئی حکومت کیخلاف گلے شکوے کرے گا تویہی جواب دوں گا۔خواجہ آصف سے کوئی لڑائی نہیں میرا اپنا مئوقف ہے، پاکستان نے بہت بڑے دشمن کو شکست دی اس کو انجوائے کریں۔ زندگی میں آج تک کسی کے کہنے پر کوئی تقریر نہیں کی۔ خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا نشان جرات مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ بول چال تو کبھی کبھار دو بھائیوں کے درمیان بھی بند ہوجاتی ہے۔ میری کل کی تقریر کا بول چال بند ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسی گفتگو سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت ڈس کریڈٹ ہوتی ہے۔