وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا دورہ نیلم‘ فقید المثال استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

بدھ 9 فروری 2022 18:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2022ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا دورہ نیلم۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی، وزیر حکومت محترمہ شاہدہ صغیر، ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پیر مظہر سعید شاہ کے ہمراہ ایک روزہ دورہ کیلئے نیلم پہنچ گئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا ماربل انٹری پوائنٹ پر ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز احمد اور چئیرمین ترقیاتی ادارہ نیلم سید صداقت حسین سمیت ضلعی انتظامیہ اور سیاسی قیادت نے استقبال کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا سابق امیدوار ان اسمبلی راجہ محمد الیاس خان، الحاج سردار گل خاندان اور میاں اخلاق الرسول کی قیادت میں مقامی سیاسی قیادت، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے جورا کے مقام پر فقید المثال استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور تحریک انصاف یوتھ ونگ نے نعرے بازی سے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا چلہانہ سے تاؤ بٹ تک جگہ جگہ کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے پر تپاک استقبال کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے دورے کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سیکیورٹی کے فُوول پروف انتظامات کئے۔ ایس پی نیلم ساجد عمران کی نگرانی میں چلہانہ سے کیرن تک تمام بازاروں اور پبلک مقامات پر پولیس اور سیکیورٹی تعینات۔

محکمہ شہری دفاع کے بم ڈسپوزل کمانڈر محمد نسیم کی نگرانی میں تمام حساس مقامات کا سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT)کے زیر اہتمام سالخلہ متأثرین کی آباد کاری و بحالی کیلئے تعمیر کئے گئے مکانات کی حوالگی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر شاہکوٹ گرڈ سٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام میں ضلعی آفیسران سے بریفنگ بھی لیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام میں پولیس کا چاق و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر سابق امیدوار اسمبلی راجہ محمد الیاس خان،بریگیڈئیر ریٹائرڈالطاف حسین ملک کی طرف سے دئیے گئیاستقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ نیلم کے دوران ان کے ہمراہ وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، وزیر حکومت محترمہ شاہدہ صغیر اور پارلیمانی سیکرٹری و ممبر اسمبلی پیر مظہر سعید شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔