چیئرمین سندھی ادبی بورڈ کاسندھی ادبی بورڈ کے احاطے کادورہ13فروری سے شروع ہونے والے تین روزہ کتابی میلے کے انتظام کا جائزہ لیا

جمعہ 11 فروری 2022 23:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2022ء) سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں ''عاطف'' کل 13 فروری سے سندھی ادبی بورڈ کے احاطے میں شروع ہونے والے تین روزہ کتابی میلے اور ادبی سرگرمیوں کے انتظام کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ کا دورہ کیا اور آرگنائزنگ کمیٹی سے میٹنگ کی جس میں کمیٹی کی چیئرپرسن گلبدن جاوید مرزا، ممبران سلیم اختر پیرزادو، سید میر علی شاہ کاظمی، سید جاوید علی شاہ، حافظ احمد الدین انڈھڑ اور جام سپڑ رونجھو نے شرکت کی۔

سیکریٹری سندھی ادبی بورڈ سید سکندر علی شاہ نے چیئرمین کو انتظامی امور کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کے تمام ملازمین چیئرمین کے خلوص، ذاتی دلچسپی اور شفقت کو دیکھ کر بورڈ کو مزید فعال بنانے کے لیے ہر اول دستے کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں، دوسری جانب بورڈ کے سابق چیئرمینوں مخدوم محمد زمان 'طالب المولی'، سید میران محمد شاہ، آغا غلام نبی پٹھان، قاضی محمد اکبر، محمد ایوب کھڑو، علامہ غلام مصطفی قاسمی، ڈاکٹر عبدالجبار جونیجو، حسین شاہ راشدی، نیاز احمد، عرفان اللہ مروت، ارباب غلام رحیم، محمد ابراہیم جویو، عبدالحمید آخوند، غلام ربانی آگرو، مخدوم جمیل الزماں، پیر مظہرا لحق اور ڈاکٹر حمیدہ کھڑو کی علمی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 13، 14 اور 15 فروری اتوار کو 12 بجے کتابی میلے کے افتتاح سے تقریبات کا آغاز کیا جائے گا، بعد ازاں سندھی ادبی بورڈ کے مخدوم طالب المولی آڈیٹوریم میں منعقد پروگرامز کو مخدوم جمیل الزماں ''جمیل''، مخدوم سعید الزماں ''عاطف''، پیر مجیب الحق، امداد حسینی، سید شبیر شاہ ہاتف، سرفراز راجڑ، حسین مسرت شاہ، ڈاکٹر سحر امداد حسینی، ڈاکٹر در محمد پٹھان، ڈاکٹر انور فگار ھکڑو، نیاز پنہور، ڈاکٹر ممتاز بھٹو، ڈاکٹر قاضی خادم، پروفیسر نذیر قاسمی، ڈاکٹر اسد جمال پلی، شہریور جونیجو، ڈاکٹر غلام محمد لاکھو، تاج جویو، جامی چانڈیو، محسن جویو، محمد علی مانجھی، عزیز آگرو، ڈاکٹر ریحانہ نذیر، نصیر مرزا، ڈاکٹر مخمور بخاری، خادم حسین علوی، فہیم نوناری، ڈاکٹر تہمینہ مفتی اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں ''عاطف'' نے کہا ہے کہ بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں ہم دن رات کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ کتابوں کی اشاعت اور ادبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان چیئرمین صاحبان کو بھی خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے سندھی ادبی بورڈ کو ایک شاندار علمی اور ادبی ادارہ بنانے میں اپنا حصہ کا کردار ادا کیا۔ پروگرامز کے دوران کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔