سردار عبدالرب نشتر کی 64 ویں برسی (آج) منائی جائیگی

اتوار 13 فروری 2022 11:00

کبیروالا ، عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2022ء) تحریک پاکستان کے معروف عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی 64 ویں برسی (آج) سوموار کو ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی انکی برسی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ و دیگر سیاسی سماجی تنظیمیں اور این جی اوز تقریبات سیمینارز اور پرامن واک کا خصوصی اہتمام کرینگی تقریبات میں مقررین پاکستان کے عظیم ہیرو سردار عبدالرب نشتر کی ملی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرینگے یاد رہے کہ سردار عبدالرب نشتر کا شمار دنیا بھر کے نامور شخصیات بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بااعتماد اور قریبی دوستوں میں شمار ہوتا ہے سردار عبدالرب نشتر صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر بھی رہے وہ 14 فروری 1958ء کو اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے انہوں نے ملتان میں سب سے بڑے نشتر ہسپتال کے سنگ بنیاد کے علاوہ نشتر میڈیکل کالج کراچی ، نشتر پارک بھی سردار عبدالرب نشتر کے نام سے منسوب ہی-