
٪ وزیر اعظم کی منظوری سے محقق اسکالر ڈاکٹر عامر طاسین سمیت 6 اسکالرز قومی رحمة للعالمین اتھارٹی کا رکن منتخب
اتوار 13 فروری 2022 22:05
(جاری ہے)
بعد ازاں 5 رکنی انٹرویو کمیٹی قائم کی گئی جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ناہید درانی سیکرٹری تعلیم، نمائندہ وزارت منصوبہ بندی، نمائندہ وزارت مالیات کے علاوہ اسٹیشلمنٹ ڈویڑن کے رکن شامل تھے۔
جنہوں نے 20 سے زائد اہل افراد کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد انٹرویو کیے۔بعد ازاں قومی رحمة للعالمین اتھارٹی کے لیے مختلف شعبہ جات میں مہارت کے حامل 6 ممبران کو منتخب کرنے اور ایم پی ون اسکیل دینے کیلئے سمری وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کی گئی تھی۔ اس کے بعد ابتدائی مرحلے میں این ڈی یو سے چیئرمین اعجاز اکرم، عالمی اسلامی یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ڈاکٹر عائشہ لغاری اور قائدِ اعظم یونیورسٹی سے ڈاکٹر تنویر انجم کی منظوری دی گئی۔دوسرے مرحلے میں اسلامک یونیورسٹی کے ممبر گورننگ بورڈ ڈاکٹر محمد عامر طاسین، قطر یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد مدثر علی اور باسط بلال کوشل کی منظوری دی گئی۔ محقق اسکالر ڈاکٹر عامر طاسین اعزازی طور پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے رکن بورڈ آف گورنرز اور پاکستان کا قدیم تحقیقی علمی ادارہ مجلس علمی فاؤنڈیشن کے بھی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ڈاکٹر عامر طاسین قومی سطح پر آٹھ مرتبہ حکومت سے مختلف عنوانات پر تحقیقی مقالہ لکھنے کے باعث قومی سیرت ایوارڈ بھی وصول کرچکے ہیں۔ اور علمی سرگرمیوں کے علاوہ مختلف قومی میڈیا چینلز میں طویل عرصہ تک مذہبی شعبہ تحقیق، ڈائریکٹر مذہبی پروگرام اور سینسر ہیڈ رہنے کے علاوہ بے شمار مذہبی پروگرامز کی میزبانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔چند ماہ قبل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمة للعالمین اتھارٹی کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔اس کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے ڈاکٹر اعجاز اکرم کو قومی رحمة للعالمین اتھارٹی کا چیئرمین منتخب کیا تھا۔ بعد ازاں دس رکنی مشاورتی کونسل کا بھی قیام عمل لایا گیا جس سے اب تک دو مرتبہ وزیراعظم پاکستان خود براہ راست خطاب کر چکے ہیں۔پاکستان کے مختلف اداروں میں سیرت پر کام کرنے کے حوالے سے قومی رحمة للعالمین اتھارٹی کے لیے مختلف شعبہ جات کے ماہرین کو منتخب کیا Hگیا جب کہ ذرائع کے مطابق گزشتہ دورِ حکومت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت قائم کیے گئے شعبہ سیرت کو بھی ختم کر کے قومی رحم? للعالمین اتھارٹی میں ضم کر دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
فرانس مہاجر بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب، یو این کمیٹی
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
-
پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد
-
غزہ: امداد کی ترسیل کے تمام سرحدی راستے کھولنا ضروری، یو این
-
مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف
-
عالمی یوم خوراک: سب کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا نظام چاہیے، گوتیرش
-
پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے
-
ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں
-
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.