فیصل آباد ، چوہدری لطیف نذر گجر تحریک انصاف کے سٹی صدر مقرر

بدھ 23 فروری 2022 23:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2022ء) ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر گجر کو پاکستان تحریک انصاف کا سٹی صدر اور حسن خان نیازی کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور ان کو شہر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی ورکرز کو فعال‘ پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اور تنظیم سازی کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مختلف اخبارات نے ایم پی اے چوہدری لطیف نذر گجر کو پاکستان تحریک انصاف کا سٹی صدر بننے کی خبر یں شائع کی تھیں اور گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے لطیف نذر گجر کو سٹی صدر اور حسن خان نیازی کو جنرل سیکرٹری نامزد کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔