
ماڈل نیہا تاثیر کی یوکرین میں پھنسے اپنے خاندان کیلئے دعا کی اپیل
نیہا نے یوکرین میں جنگ لگنے کے بعد وہاں بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو پیش آنے والی مشکلات کی ویڈیوز بھی شیئر کیں
اتوار 27 فروری 2022 11:15
(جاری ہے)
نیہا تاثیر نے لکھا کہ ان کے خاندان کے افراد اپنی زندگی بچانے کے لیے یوکرین میں جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے یوکرین کی حالت اور وہاں اپنے خاندان کے پھنس جانے پر خود کو بے بس قرار دیا اور لکھا کہ وہ حالات پر تبصرہ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔انہوں نے مذکورہ جنگ ختم ہونے اور دنیا میں امن بحال ہونے کی دعا بھی کی اور لکھا کہ دعا کریں کہ ان کے خاندان والے خوش اور خیریت سے ہوں۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں یوکرین میں جنگ لگنے کے بعد وہاں بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو پیش آنے والی مشکلات کی ویڈیوز بھی شیئر کیں اور یوکرینی لوگوں کی مدد کرنے سے متعلق پوسٹ بھی شیئر کی۔نیہا تاثیر نے ستمبر 2021 میں شہباز تاثیر سے شادی کی تھی، ان کی پیدائش یوکرین میں ہی ہوئی تھی۔نیہا راجپوت نے 2016 میں اداکاری کا آغاز کیا، اس سے قبل وہ ماڈلنگ کرتی تھیں، ان کی پرورش بھی یوکرین میں ہی ہوئی، کیوں کہ ان کی والدہ کا تعلق وہیں سے ہے۔نیہا راجپوت کے والد کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے اور انہوں نے پاکستان منتقل ہونے کے بعد وہیں سے ماڈلنگ و اداکاری کا آغاز کیا تھا۔خیال رہے کہ یوکرین پر روس نے 24 فروری سے حملوں کا آغاز کیا تھا اور 26 فروری تک روس کی فوج نے دارالحکومت کیف تک رسائی کرلی تھی اور وہاں پر گلیوں میں روسی فوج اور یوکرینی عوام آمنے سامنے تھے۔یوکرینی حکومت نے 26 فروری کو بتایا تھا کہ 24 فروری سے روسی حملوں میں 3 بچوں سمیت 198 افراد ہلاک، 33 بچوں سمیت ایک ہزار 115 زخمی ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
-
فوجی تصادم کا راستہ چننا بھارت کی چوائس ہوگی لیکن آگے کہاں جانا ہے یہ ہماری چوائس ہوگی
-
امریکہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کی عالمی عدالت میں حمایت کر دی
-
عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
-
پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے
-
اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
-
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.