آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ، غفار وٹو

ہمارا کام نہیں ہوتا ہم جب کوئی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں تو الزام لگا دئیے جاتے ہیں پیسے لینے والے پرمیں لعنت بھیجتا ہوں ، رشوت لینے اور دینے والا جہنمی ہے ، ویڈیو بیان

اتوار 20 مارچ 2022 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2022ء) 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے غفار وٹو نے کہاہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔ اپنے بیان میں ویڈیو پیغا مانہوںنے کہاکہ 2018 میں حلقہ این اے 166 بہاولنگر سے آزاد حیثیت سے جیتا،الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس وقت پی ٹی آئی کا نعرہ تھا کرپشن مکائو ،میں ان ساڑھے تین سالوں میں اپنے حلقے میں ایک کام بھی نہ کرواسکتا ،میرا مطالبہ تھا کہ میرے حلقے کو سی پیک اور موٹروے کے ساتھ لنک کیا جائے ،جب ہمارا کام نہیں ہوتا تو ہم جب کوئی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں تو ہم پرالزام لگا دیے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے کروڑوں روپے لیے ،میں لعنت بھیجتا ہوں پیسے لینے والے پر، رشوت لینے اور دینے والا جہنمی ہے ،میں سندھ ہاؤس بھی گیا ہی نہیں وہ بھی الزام لگایا گیا کہ میں سندھ ہاؤس تھا۔