Live Updates

عمران خان اور چوہدری نثار کے ماضی میں ایک دوسرے بارے میں بیان کی ویڈیو وائرل ہوگئی

جمعرات 24 مارچ 2022 18:02

عمران خان اور چوہدری نثار کے ماضی میں ایک دوسرے بارے میں بیان کی ویڈیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ماضی میں ایک دوسرے بارے میں بیان کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاب چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی اطلاعات اس وقت گردش میں ہیں ، اب تک ان اطلاعات کی تصدیق تو نہیں ہوسکی اور چوہدری نثار کے قریبی ذرائع بھی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تردید کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی ہے اور چوہدری نثار سے 40 سال پرانا تعلق ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات