
ای الیون تشدد کیس، مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا
دو ملزمان عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کر دیا گیا، عثمان مرزاکیس کا اسپیڈی ٹرائل ساڑھے 5ماہ میں مکمل ہو ا
جمعہ 25 مارچ 2022 20:10
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔یاد رہے کہ مذکورہ کیس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر دائر کیا گیا تھا جس میں 5 سے 6 افراد سیکٹر ای-11/2 کے ایک فلیٹ میں ایک 27 سالہ لڑکے اور 28 سالہ لڑکی کو قید کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کررہے تھے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔
عدالت نے ملزم عثمان مرزا ، شریک ملزمان حافظ عطاالرحمٰن ، ادریس قیوم بٹ ، ریحان ، عمر بلال مروت ، محب بنگش ، فرحان شاہین پر فرد جرم عائد کی فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل آغاز ہوگیا، عدالت میں تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کی گئی اور ساتھ ہی پڑھ کر بھی سنائی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے استغاثہ سے شہادتیں طلب کرلیں۔عدالت نے پراسیکوشن کے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا تھا، مقدمے کے پولیس چالان کے مطابق ، واقعے کے 7 ملزمان میں سے ایک عثمان ابرار عرف عثمان مرزا اور اس کے دیگر ساتھی ملزمان نے ان کے سامنے جوڑے کو جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تاکہ وہ اس کی فلم بندی کرسکیں تاکہ انہیں بعد میں بلیک میل کیا جائے اور ان سے رقم نکلوائی جاسکے۔چالان میں پولیس نے بتایا کہ جرم میں 7 افراد ملوث تھے اور عثمان کے علاوہ واقعے کے دیگر ملزمان فرحان شاہین ، حافظ عطا الرحمٰن ، ابراس قیوم بٹ ، رحمٰن حسن مغل ، عمر بلال اور محب بنگش نے خاتون کو ان کے سامنے اس کے ساتھی سے جنسی تعلق قائم نہ کرنے پر گینگ ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی۔چالان میں متاثرہ لڑکی کا بیان شامل کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی دھمکیوں سے خوف زدہ تھی ، انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے ساتھی کا زبردستی ٹراوزر اتار دیا ، اس کے بعد ملزمان نے مجھے برہنہ ڈانس کے لیے مجبور کیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے انکار پر عثمان نے مجھ پر تشددکیا، اس نے مجھے تھپڑ مارا اور اپنے ساتھیوں کے سامنے برہنہ چہل قدمی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔چالان میں کہا گیا تھا کہ ملزم نے خاتون کے برہنہ ڈانس کا فائدہ بھی اٹھایا اور اس کے ساتھی نوجوان سے 6 ہزار روپے بھی چھین لیے۔پولیس کا چالان میں مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزم نے ان کو بلیک میل کرنا شروع کیا اور جوڑے سے رقم کا مطالبہ کیا جبکہ ملزم عمر بلال نے مختلف موقع پر متاثرہ لڑکے سے 11 لاکھ 20 ہزار روپے تک وصول کیے۔چالان میں مزید کہا گیا کہ موبائل فون پر واقعے کی شیئر کی جانے والی ویڈیو دیکھنے کے بعد گولڑہ تھانے کے سب انسپکٹر عاصم غفار نے ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا تھا۔،تاہم عدالت نے تمام تر خواہد اور شہادتوں و بیانات کی روشنی میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمان کو عمر بھر کے لیے پابند سلاسل کرنے کا حکم دیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.