Live Updates

سپریم کورٹ کو رات 12 بجے اوراسلام ہائیکورٹ کو10بجےکھولنے کا حکم جاری

رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروزاے کھول دیے جائیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سیشن کرسکتی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 اپریل 2022 21:56

سپریم کورٹ کو رات 12 بجے اوراسلام ہائیکورٹ کو10بجےکھولنے کا حکم جاری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل 2022ء) سپریم کورٹ کو رات 12 بجے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیا،رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروزاے کھول دیے جائیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سیشن کرسکتی ہے۔جیو نیوز کے مطابق آج 9 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ کو رات 12 بجے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔

بتایا گیا ہے کہ رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروزاے کھول دیے جائیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سیشن کرسکتی ہے۔اسی طرح چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی دروازے 10بجے کھولنے کا حکم دیا ہے۔ تمام عملے کو پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اسپیکر اسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قائل کرلیا ہے، جس پراسپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں دھمکی آمیز خط کو ڈی سائفر کرکے اسپیکر اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو شیئر کرنے کی منظوری لی گئی۔ یہ خط متعلقہ اعلیٰ حکام کو دکھایا جائےگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے5 رکنی بنچ کے7 اپریل 2022 کے فیصلہ پر نظرثانی کیلئے درخواست دائرکردی ہے، درخواست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی ، درخواست میں 5 رکنی بنچ کے 7 اپریل کے حکم کو واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی، عدم اعتماد یا وزیراعظم انتخاب 1973 کے آئین میں تفصیل سے لکھا ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ دی، جو آئینی تھی، سپریم کورٹ کو اختیار نہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو مائیکرومینج کرے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 5رکنی بنچ کے 7اپریل کے حکم کو واپس لیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات