سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین لاہور میں انتقال کر گئے

محمد حسین کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا دکھ اور افسوس کا اظہار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 اپریل 2022 14:26

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین لاہور میں انتقال کر گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اپریل 2022ء ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین متعدد بیماریوں سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئے۔ 45 سالہ حسین نے 1996ء سے 1998ء کے درمیان دو ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
بائیں ہاتھ کے سپنر نے 95-1994ء سے 2009ء کے درمیان 131 فرسٹ کلاس گیمز میں 454 اور 92 لسٹ اے مقابلوں میں 130 وکٹیں بھی حصل کیں ۔

(جاری ہے)

ان کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’پی سی بی پاکستان کے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حسین کے انتقال پر غمزدہ ہے اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت پیش کرتا ہے‘۔
❌ Could not extract embed code.