Live Updates

خیبر پختونخوا عمران خان کا ہے او ر رہے گا ،ْظاہر شاہ طورو

اتحریک انصاف کی کامیابی سے واضح ہوگیا کہ عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ‘ ترجما ن تحریک انصاف خیبر پختونخوا

منگل 19 اپریل 2022 01:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات صوبائی ترجمان ایم پی اے ظاہرشاہ طورو نے کہا ہے کہ امریکی سازش بے نقاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھتی جارہی ہے عوام نے ملک کو بچانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے این اے 33 ہنگو خیبر پختونخوا کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھے اب بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ایک بیان میں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کا واحدحِل ملک میں فوری انتخابا ت ہیں ہنگو میں ضمنی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کیلئیمرکزی و صوبائی عہدیداروں کی طرف سے مہم نہ چلانے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی سے واضح ہوگیا ہے کہ عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں خیبرپختونخوا پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور رہے گاامپورٹڈ حکومت نے ہنگو الیکشن کا نتیجہ دیکھ لیا ہے انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے کامیاب حاصل کریگی اور ملک بھر میں کلین سویپ کریگی انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چند دن کی مہمان ہے اور امپورٹڈ حکومت کا حشرانتہائی برا ہو گا عوام تحریک انصاف کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط کھڑے ہیں تمام مخالف جماعتیں مل کر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکیں اور ضمنی الیکشن میں میں ان کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضمنی الیکشن آنے والے عام انتخابات کی ایک جھلک ہیں، آنے والے عام انتخابات میں بھی ان جماعتوں کو بری طرح شکست ہوگی اور اسی وجہ سے مخالفین عام انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات