Live Updates

خیبر پختونخوا عمران خان کا ہے او ر رہے گا ،ظاہر شاہ

امریکی سازش بے نقاب ہونے پرکپتان کی مقبولیت مزید بڑھتی جارہی ہے

پیر 18 اپریل 2022 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات صوبائی ترجمان ایم پی اے ظاہرشاہ طورو نے کہا ہے کہ امریکی سازش بے نقاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھتی جارہی ہے عوام نے ملک کو بچانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے این اے 33 ہنگو خیبر پختونخوا کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھے اب بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ایک بیان میں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کا واحدحِل ملک میں فوری انتخابا ت ہیں انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے کامیاب حاصل کریگی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات