ذوہیب قریشی کے فرار کے مقدمے میں تفتیشی افسر مقدمے کا حتمی چالان جمع کروانے میں ایک بار پھر ناکام

جمعہ 29 اپریل 2022 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2022ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی شیخ عباس مہدی کی عدالت کے روبرو دعا منگی اغوا کیس میں قیدی ذوہیب قریشی کے فرار کے مقدمے میں تفتیشی افسر مقدمے کا حتمی چالان جمع کروانے میں ایک بار پھر ناکام رہا۔ عدالت نے جانب چالان جمع نہ کروانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی اے وی سی سی کو خط لکھ دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ کو درج ہوئے تقریبا تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے پھر بھی تحقیقات مکمل نہ کی جاسکی۔

(جاری ہے)

مقدمے کی تحقیقات مکمل کرنے کے لئیے چودہ روز کا وقت دیا جاتا ہے۔ تین ماہ کے دوران تفتیشی افسر بھی تبدیل کئے۔ تفتیشی افسر کو شو کاز نوٹس بھی جاری کئے گئے۔ تفتیشی افسر خود پیش نہیں ہوئے کورٹ محرر کے ذریعے جواب جمع کروادیا گیا۔ تفتیشی افسر کو آخری بار دو دن کا وقت دیا جاتا کہ وہ حتمی چالان جمع کروائیں۔ آئندہ شوکاز نوٹس نہیں دیا جائے بلکہ مزید تمام متعلقہ افراد کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ مقدمے میں پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملزمان گرفتار ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج ہے۔