مسلم لیگ (ن) نے بلیغ الرحمان کا نام گورنر پنجاب کیلئے فائنل کر لیا،وزیراعظم آفس نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی

ہفتہ 7 مئی 2022 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) نے بلیغ الرحمان کا نام گورنر پنجاب کیلئے فائنل کر لیا جس کے بعد وزیراعظم آفس نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی۔نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا تعلق بہاولپور سے ہے۔

(جاری ہے)

بلیغ الرحمان 21 دسمبر 1969 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ بلیغ الرحمان2008 میں پہلی بار این اے 185 سے (ن)لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے،دوسری بار بھی این اے 185 سے 2013 میں منتخب ہوئے۔ بلیغ الرحمان 2017 میں شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل رہے۔