سرگودھا،دن دیہاڑے موبائل شاپ پر ڈکیتی ،مزاحمت پر دو افراد زخمی ہوگئے

پیر 9 مئی 2022 15:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2022ء) دن دیہاڑے موبائل شاپ پر ڈکیتی کی مسلح واردات میں مزاحمت پر دو افراد زخمی ہو گئے، تین ڈاکو دو لاکھ روپے سے زائد کی واردات کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے لاری اڈا خوشاب میں موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ڈاکو دن دیہاڑے موبائل شاپ پر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے لالیاں کے 26 سالہ احمد اور محلہ بادشاہانوالہ خوشاب کے 25 سالہ محمد ندیم کو زخمی کر دیا اور سوا دو لاکھ روپے کی لوٹ مار کر کے فرار ہو گے۔پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے۔