
سیالکوٹ میں پولیس کی کارروائی سے لندن پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا
پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ کی صورتحال پر سپریم کورٹ سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 14 مئی 2022
11:52

(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے خالی ہاتھ پرامن کارکنوں کی گرفتار آئین توہین ہے،سیالکوٹ میں آئین حقوق کی پامالی پر سپریم کورٹ سو موٹو نوٹس لے۔
عدل کے دروازے کارکنوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہنے چاہئیں، جلسہ تو ہو گا یہ پاکستان ہے سری لنکا نہیں۔خیال رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اورانتظامیہ کے درمیان جلسے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔ دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے سعودی عرب کا بجٹ15اعشاریہ33ارب ڈالرسرپلس ہوگیا
-
صحت یابی کے بعد بھی دوسال تک کورونا کے مریضوں کوطبی مسائل کا سامنا رہتا ہے. چینی وجاپانی ماہرین
-
فوج ملک بچانے کے لیے مداخلت کرئے اور فوری عام انتخابات کروائے جائیں. شیخ رشید
-
وزیراعظم شہبازشریف آج حکومت میں شامل تین بڑی اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی‘ایم کیو ایم اورجے یوآئی(ف) کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے
-
وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی
-
روس کے انتباہ کے باوجود فن لینڈ اور سویڈن کا نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواستیں دینے کا اعلان
-
عمران خان نے سپریم کورٹ سے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹررضوان کی موت کی تحقیقات کے لیے ازخودنوٹس کا مطالبہ کردیا
-
وزیراعظم شہباز شریف لندن کا چھ روزہ دورہ مکمل کر کے براستہ ابوظبی وطن واپس پہنچ گئے
-
نوازشریف کی واپسی کے بغیر ملک میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے. مریم نوازکا دوٹوک اعلان
-
الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نوازشریف لندن سے فیصلہ کرے گا، مریم نواز
-
’’جس آدمی نے عمران خان کو ہٹانے کا ماسٹر پلان بنایا وہ بڑا بےوقوف تھا‘‘
-
رونا بتارہا ہے اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کردیا ہے، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.