آئندہ پورے ہفتے گرمی کی شدید لہریں متوقع ،بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں، ڈپٹی کمشنر قصور

پیر 16 مئی 2022 12:44

آئندہ پورے ہفتے   گرمی کی شدید لہریں متوقع ،بلا ضرورت گھروں سے باہر ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پورے ہفتے ملک بھر میں گرمی کی شدید لہریں متوقع ہیں‘ شہری شدید گرمی سے بچنے کیلئے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ایک اجلاس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کیلئے اپنے خصوصی پیغام میں ڈپٹی کمشنر قصورفیاض احمدموہل نے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

پورا ہفتہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ سے زیادہ وقت گھروں کے اندر گزاریں۔ڈھیلے ڈھالے ہلکے رنگ کے کپڑے زیب تن کریں اور گھروں سے نکلتے وقت چھتری اور پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔ سر، گردن اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں‘سایہ دار اور کھلی ہوادار جگہ پر آرام کریں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ سخت گرمی میں مشقت اور ورزش سے پرہیز کریں۔دھوپ کے چشمے استعمال کریں اور دن میں 3،4 بار غسل کریں۔

دھوپ میں کھڑی بند گاڑی میں نہ بیٹھیں اور نہ ہی بچوں کو بٹھائیں۔ مصالحہ جات اور غیر معیاری اشیاء کھانے سے گریز کیجیے۔ کھانا بھوک رکھ کر کھائیں‘وقفے وقفے سے پانی اور مشروبات پئیں۔ دھوپ میں نکلتے وقت سر پر کپڑا یا ٹوپی ضرور رکھیں۔ڈپٹی کمشنرقصور نے کہا کہ بخار، جسم پر دانے، تیز نبض، غنودگی ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں۔ شدید پسینہ، پیلا ہٹ، الٹی، قے، سر درد کی اعلامات گرمی کی شدت سے نڈھالی کی علامات ہیں۔ ہیٹ سٹروک کی صورت میں مریض کو ٹھنڈی ہوا دار جگہ پر لٹائیں۔تیز بخار کی صورت میں ٹھنڈی پانی کی پٹیاں کریں۔ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے تمام ضروری ادویات اور لوازمات مکمل ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :