حکومت وقت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا:چوہدری پرویز الٰہی
اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہیں وہ نیوٹرل ہیں، ہماری بھی کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہترہوں، خان صاحب کے پاس جب بھی گئے ، یہ ہی کہا کہ ہمیں لڑائی والا کام نہیں کرنا،کوئی فائدہ نہیں، ہماری ڈائریکشن یہ ہونی چاہیے کہ ہم سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی گفتگو
عمر نواز پیر 16 مئی 2022 16:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ وفاقی سطح پر جلد الیکشن کرائےجائیں، جلسے اور لانگ مارچ کا دباؤ الیکشن کرانے کے لیے ہے جب کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ صوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ میں شریفوں کے ساتھ 22 سال رہا ہوں، ان کے ہاتھ مجھے لگ چکے ہیں، شریفوں کا ہمارے ساتھ تعلقات کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ شریفوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ دھوکا کیا اور ہم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، اب شریفوں کاساتھ دے کر باربار وہی غلطی دہرانا نہیں چاہ رہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، چوہدری شجاعت صاحب کی جوپارٹی ہے وہی ہے اور طارق بشیرچیمہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں، ہم سب اکٹھے ہیں ۔ رہنما مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ طارق بشیر وزیر بنے ہیں تو کیا فرق پڑتا ہے، یہ حکومت کتنی چلنی ہے، وزارتیں ختم ہونی ہیں تو انہیں گھرپرہی آنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کیوں بے ساکھیاں ڈھونڈ رہی ہے وہ کیوں کسی اور کی مداخلت کیوں چاہتی ہے؟ حکومت ڈیلیور کرکے دکھائے اور اشیاء کی قیمتیں نیچے کرکے دکھائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنی مکینکی دکھائے اور بجلی کا مسئلہ حل کرے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.