ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کاالحمراء کے ذیلی ادارہ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ

منگل 17 مئی 2022 16:49

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کاالحمراء کے ذیلی ادارہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم نہایت خوبصورت محل و قوع میں قائم عالمی ادبی و ثقافتی ادارہ الحمرا ء آرٹس کونسل کا ذیلی ادارہ ہے جو شب وروز اپنی اعلی خدمات ادا کر رہا ہے،یہاں پروگرامز کی تعداد میں مزید بہتری لائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں مختلف امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ موثر ورکنگ ریلیشنز شپ کی فضاء قائم کر کے مثالی نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں،توجہ طلب شعبوں کوا پنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتا جائے۔اجلاس میں الحمراء کلچرل کمپلیکس کے تمام افسران وملازمین نے شرکت کی۔اجلا س میں الحمراء کلچرل کمپلیکس کی صفائی و ستھرائی، سیکیورٹی صورتحال،پروگرامنگ،اکیڈمی کی کلاسز،الحمراء آرٹ میوزیم و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :