تحریک انصاف کے منحرف اراکین واپسی کے لیے رابطے کررہے ہیں. ہارون الرشید کا انکشاف
متعددمنحرف اراکین نے مجھ سے کہا ہے کہ میں عمران خان سے ان کی معافی کے لیے بات کروں‘امید ہے عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم اور پرانے ساتھیوں کو نظراندازکرنے کی غلطی نہیں دہرائیں گے. سنیئرصحافی وتجزیہ نگارکا پروگرام میں اظہار خیال
میاں محمد ندیم منگل 17 مئی 2022 23:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر عمران خان سے غلطیاں ہوئیں خاص طور پر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں اسی طرح پنجاب میں عثمان بزدار کا انتخاب بھی بڑی سیاسی غلطی تھی اگر پنجاب میں تگڑا وزیراعلی ہوتا تو نوبت یہاں تک آنی ہی نہیں تھی. ہارون الرشید نے کہا کہ امید ہے عمران خان نے سبق سیکھا ہوگا ماضی کی غلطیوں سے اور آئندہ انہیں نہیں دہرائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ اس مرتبہ وہ ٹکٹیں خود تقسیم کریں گے یہ عملا یہ ممکن نہیں ایک طرف انتخابی مہم چل رہی ہوگی تو دوسری طرح ٹکٹوں کے تقسیم کے لیے وقت کیسے نکالیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اچھی شہرت کے حامل ایماندار اراکین پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دیدیا جائے جو ٹکٹوں کا فیصلہ کرئے باقی عمران خان خود کو اس سارے عمل کی نگرانی تک محدودرکھیں. انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے جس طرح سے لڑائی لڑی ہے عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ پارٹی کا مخلص کارکن تھا مگر مشکل وقت میں وہی کام آیا اس لیے اب ووننگ ہارسزکی سیاست سے باہر آکر فیصلے کرنے چاہیں اس کے لیے اپوزیشن میں بھی بیٹھنا پڑے تو کوئی مضائقہ نہیں.
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.