ہم نے ملک کو بچا نے کے لئے عمران خان کو اقتدار سے نکالا ،مولانا فضل الرحمن کا تقدس حرم نبویؐ کانفرنس سے خطاب
جمعہ 20 مئی 2022 00:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا تم اقتدار میں آئے کیونکہ تمہاری نالائقئ اور نااہلی سامنے آگئ ، آج گائوں گائوں جلسے کررہے ہیں ،پہلے کارکردگی کے حساب سے نااہل ثابت ہوگئے اور اب آپ ذہنی بیمار ثابت ہورہے ہیں، عمران فتنہ ہے ، ایسے پیروکار پیدا کئے ہے کہ وہ ہر عمل میں ساتھ دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان کے جلسوں اور پیروں کاروں سے ڈرنانہیں چاہئے ، میری شرافت ان پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ کہتے ہیں عمرے پر کیوں گئے میرے جلسوں اور ناچ گانوں میں میرے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا ۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا خط آیا ،بین الاقوامی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی کہا کہ جھوٹ ہے امریکہ نے بھی کہا جھوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خط سے بھاگ گیا ہے ، اب کہتے ہیں مجھے قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے ، ایک طرف کہتے ہیں امریکہ نے سازش کی ہے اور دوسرئ جانب اپنا ریکارڈ ویڈو وہاں رکھ رہے ہوں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قاتلانہ حملوں سے ہم گزرے ہے اور پھر بھی جرات کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روز روز بیان تبدیل ہورہے ہیں ، آپ کا تعارف ہم نے پہلے دن کرایا تھا آج بھی اس پر قائم ہیں آ اپ بھی کسی ایک بیانیہ پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا ہے ، آج اقتدار سے علیحدگی کے بعد وہ چاہتا ہے کسی طریقے سے دوبارہ اقتدار میں آئیں تاکہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل یہ نہیں کہ عمران نے ملک کو مشکل میں ڈال دیا ہے ، چیلنج یہ ہے کہ اب ملک کیسے اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی بقاء اور تحفظ کا عہد کیا ہے ، میں یقین دلاتا ہوں کہ اگرملکی سرحدوں پر مشکل آئ ، یا اندرون طور ملک میں کوئ مشکل آئ تو جمیعت علماء اسلام کے کارکنان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو تنہا کردیا ہے ، صادق اور آمین پر تو نہ مشرق اور نہ ہی مغرب نہ چین اور نہ ہی سعودی عرب اعتماد کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا اور عمران خان کی حکومت پر سخت تنقید کی ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.