Live Updates

عمران اور شیخ رشید ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں‘سلیم ر ضا

پی ٹی آئی حکومت نے معیشت اور قومی اداروں کو نقصان پہنچایا جس سے مہنگائی بڑھی‘ رہنما (ن) لیگ

جمعہ 20 مئی 2022 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران اور شیخ رشید ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، نیازی ٹولہ کاسیاسی جنازہ نکل چکا،عام انتخابات میںبھی ذلت ورسوائی پی ٹی آئی کامقدر ٹھہرے گی، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت اور قومی اداروں کو نقصان پہنچایا جس سے مہنگائی بڑھی ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مہنگائی اور دیگر مسائل کا شکار ہوا، مسلم لیگ (ن) ہر شعبے کے نظام کو ہموار رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،حکومت کاروباری شعبہ کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے،4سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی سیا سی کہانی ختم ہو چکی ہے عمران خان اقتدار سے دور ی کے بعد ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں مگر ان کی یہ خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو سکتی شیخ ر شید کو پتہ ہے کہ میرا سیا سی مستقبل ختم ہو چکا ہے اسی لیے وہ بہکی بہکی با تیں کر کے ملک میں افراتفری کاماحول پیدا کرنے کی ہرممکن کو شش کررہا ہے ان شا ء اللہ پاکستان کا برا سو چنے والو ں کو کہیں منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی اور پاکستان تر قی اور خو شحا لی کی منز ل اپنے سفر کو جاری رکھے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات