پولیس کے پنجاب اسمبلی کے مزید دو افسران کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے
چھاپے کے دوران پولیس نے توڑ پھوڑ بھی کی،دیگر دو افسران کو گرفتار کرنے میں ناکام، پولیس ایکشن کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں
مقدس فاروق اعوان اتوار 22 مئی 2022 11:13
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی کے افسران کی گرفتاریوں کے پیش نظر پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی اندر نہیں جانے دیا جارہا ،اسمبلی کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔خیال رہے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے 30مئی کو منعقد ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر کے کل ( اتوار)ساڑھے بارہ بجے طلب کرلیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے ۔ اس سے قبل 28 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر کارروائی کے بغیر ہی اسی16 مئی تک موخر کردیا گیا تھا۔16 مئی کو ہونے والااجلاس بھی انعقاد سے پہلے ہی 30 مئی تک موخر کردیاگیا تھا تاہم اب تیسری بار تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اجلاس22 مئی ساڑھے 12بجے طلب کیا گیاہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اکثریت کھو بیٹھے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے فارغ ہونے والوں میں جہانگیر ترین گروپ کے 18 ، علیم خان گروپ کے 5 اور اسد کھوکھر گروپ کے 2 اراکین شامل ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.