ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں چار سو بیڈز کی مزید توسیع کیلئے ورکنگ شروع کر دی گئی

اتوار 22 مئی 2022 15:35

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) ترجمان ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کاکہنا ہے کہ سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایت و کوشش سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں چار سو بیڈز کی مزید توسیع کیلئے ورکنگ شروع کر دی گئی ہی, میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہزاد غضنفر چوہدری نے تمام ضروریات، سٹاف،مشینری و بلڈنگ ایکسٹینشن کیلئے دن رات کی محنت سے ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا۔

اس سلسلہ میں سنٹرل ڈیزائن آفس مظفرآباد کی انجینئرز کی ٹیم نے آج ڈی ایچ کیو کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈاکٹر شہزاد غضنفر نے ٹیم کو مکمل وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایکسیئن پی ڈبلیو ڈی بھمبر مظہر اقبال، ایس ڈی او فاروق زبیر چوہدری بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انشااللہ جلد منصوبے کیلئے ضروری پروسیسنگ کر کے کام شروع کر دیا جائے گا۔ سی ڈی او مظفرآباد کے انجینئرز نے زمین کی فیزیبلٹی و soil testing کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

ہسپتال کی توسیع کا یہ منصوبہ یقیناً نہ صرف ضلع بھمبر بلکہ گرد و نواح کے عوام کیلئے بھی ایک بہت بڑا پراجیکٹ، اور موجودہ حکومت خصوصاً اسپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کی جانب سے ایک بہت بڑا تحفہ ہو گا۔ اللّٰہ اس نیک ارادے اور منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے