Live Updates

لانگ مارچ کی آڑ میں کوئی فساد پھیلانے کی کوشش کی تو اس لانگ مارچ کا حشر دنیا دیکھے گی ‘رانا تنویر

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کا کام ہے انشااللہ حکومت اپنا فرض پورا کرے گی‘وفاقی وزیر

اتوار 22 مئی 2022 19:25

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ عمران خان لانگ مارچ کریں انکو کون روک رہا ہے مگر لانگ مارچ کی آڑ میں کوئی فساد پھیلانے کی کوشش کی تو اس لانگ مارچ کا حشر دنیا دیکھے گی کیونکہ پاکستان کسی بدامنی کا متحمل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ساڑھے تین سال کی حکومت نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کردیا مہنگائی بے روزگاری کی دلدل میں قوم پس رہی ہے جبکہ معاشی سیاسی اقتصادی تباہی ایسی کی گئی پاکستان آج سرخ لائین پر کھڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ادویات چینی گندم سکینڈلز سمیت لوٹ مار کا حساب عمران خان قوم کو دیں الیکشن کروادیں گے ۔انہوں نے کہا قوم جان چکی عمران خان کی لوٹ مار کی سزا بھگت رہی ہے ۔عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کا کام ہے انشااللہ حکومت اپنا فرض پورا کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات