"ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا"
انہوں نے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی توگرفتار بھی کریں گے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا انتباہ
دانش احمد انصاری اتوار 22 مئی 2022 19:25
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ رشیدکہتا تھا کہ آگ لگادو ،ماردو اب کہتاہےکہ میں خونی لانگ مارچ کروں گا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ اپنائےگا اسلام آباد نہ آنے دینےکا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 28مئی یوم تکبیر کو بہاولپور جلسےمیں تاریخ رقم کریں گے 28مئی کو بہاولپور میں ن لیگ عظیم الشان جلسہ کرے گی وزیراعظم شہبازشریف مصروفیات نہ ہوئی تو جلسےمیں آئیں گے بہاولپور جلسے میں مریم نواز خطاب کریں گی اگر وزیراعظم نہ آسکے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے گزارش کرتاہوں بہاولپور عہدیداروں نے 28 مئی کا جلسہ گاہ بھرناہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان اگر خدانخواستہ ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، قوم یہ سازش ناکام بنادے گی۔ لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے، قوم اسے نہیں چھوڑے گی، یہ قوم عمران نیازی کو معاف نہیں کرے گی، تمہارا گریبان ہوگا اور اس قوم کا ہاتھ ہوگا ۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اس قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کردیا ہے، جو الفاظ انہوں نے استعمال کیے اس سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے، عمران خان نے اخلاقیات اور سماج کو تباہ کر دیا ہے، عمران نیازی دن رات نیب پر سوار رہتا تھا، میں کوٹ لکھپت جیل آیا تو کہا گیاشہباز شریف کو زمین پر سلاؤ، مجھے بکتر بند گاڑی میں بٹھایا تاکہ ہچکولے لگیں اور کمر میں درد ہو، میں نے 2018 میں کہاتھا کہ چارٹرآف اکانومی کریں، لیکن اسے حقارت سےٹھکرادیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.