Live Updates

آصف زرداری قبل از وقت انتخابات میں رکاوٹ ہیں، شاہ محمودقریشی

زرداری چاہتے ہیں مشکل فیصلوں سے ن لیگ کی ساکھ متاثر ہو ، انٹرویو

پیر 23 مئی 2022 21:37

آصف زرداری قبل از وقت انتخابات میں رکاوٹ ہیں، شاہ محمودقریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری قبل از وقت انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی جماعت کا موقف ہے کہ جلد انتخابات ستمبرکے آخر اوراکتوبرکے ا ٓغاز میں منعقد کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس ٹائم لائن کے اندر جلد انتخابات ممکن ہیں تاہم اس وقت جلد انتخابات کی راہ میں رکاوٹ سابق صدر آصف علی زرداری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں رہے اور مشکل فیصلے بھی کرے جس سے اس کی ساکھ متاثر ہو جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بغیر کسی سیاسی نقصان کے شریک اقتدار بھی رہے اور بعد میں آنے والے انتخابات میں اپنے لیے رعائیتں بھی حاصل کر سکے۔وہ سمجھتے ہیں کہ انتخابات کی صورت میں پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ کے علاوہ کہیں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فون کال سننے سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پرخاموشی اختیار کریں گے اورکوئی بات نہیں کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات