ْمسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے بعد ہم بڑی خوشی اور اچھا محسوس کررہے ہیں ، فہمیدہ جکھرانی

منگل 24 مئی 2022 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) میں GDA کی رہنماء اور فنکشنل لیگ خواتین ونگ سندھ کی انفارمیشن سیکریٹری فہمیدہ جکھرانی، ریحانہ شاہنواز ، عالیہ وقاص نے مسلم لیگ (ن) میں خواتین ونگ سندھ کی صدر و سابق MPA سورٹھ ٹھیبو اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سندھ شاہدہ چانڈیو اور کراچی ڈویژن کی صدر پروین بشیر کی موجودگی میں سندھ مسلم لیگ ہائوس میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر فہمیدہ جکھرانی نے کہا کہ PML(N) میں شامل ہونے کے بعد ہم بڑی خوشی اور اچھا محسوس کررہے ہیں ہم کو قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف پر اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے اور ہم سب یہ محسوس کرتے ہیں کہ اس یقین کیساتھ ہم (ن) کے پلیٹ فارم سے نہ صرف صوبے سندھ میں لوگوں کی خدمت بہتر طور پر اور اچھے طریقے سے کرینگے اور یوں پارٹی کی خدمت بھرپور طریقے سے کرنے کے مواقع بھی حاصل ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں ں نے مزید کہا کہ خواتین ونگ کی صدر صورٹھ ٹھیبو سے اچھی ملاقاتیں ہیں اور ہم کو یقین ہے کہ انکی رہنمائی میں ہم بہتر انداز میں آگے بڑھیں گے ا ور مفید نتائج حاصل ہونگے۔ اس موقع پر (ن) لیگ خواتین ونگ سندھ کی صدر صورٹھ ٹھیبو اور کراچی کی صدر پروین بشیر نے شمولیت کے موقع پر ان سب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمد ید کہتے ہوئے اور ان کو (ن) لیگ میں شمولیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ آپ لوگوں کی شمولیت سے ہمیں کافی مدد اور طاقت حاصل ہوگی۔ جس سے ہم عوام کی اور پارٹی کی خدمات کو بہتر طور پر کرنے کی استعداد حاصل کرینگے اور صوبہ سندھ میں خواتین ونگ بھرپور توانائی کے ساتھ نوازشریف کے بیانیئے کو آگے بڑھائیں گے ۔