Live Updates

ًلانگ مارچ، میونسپل لیبر یونین راولپنڈی کے صدر راجہ ہارون رشید کے چھوٹے بھائی گرفتار

منگل 24 مئی 2022 22:20

/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے کریک ڈائون کے دوران میونسپل لیبر یونین راولپنڈی کے صدر راجہ ہارون رشید کے چھوٹے بھائی اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 13 راجہ مامون رشید کو گھر کے سامنے سے گرفتار کر لیا گیا۔ اپنے بیان میں ہارون رشید نے کہا ہے کہ حکومت وقت گھبرا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ریلی اور احتجاج کے خوف کی وجہ سے فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کرلے ،لانگ ما رچ ہوکر رہے گا، قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور حقیقی آزادی کے لئے عمران خان کی کال پر آج سڑکوں پر نکلے کی اور اس امپورٹڈ حکومت کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی ۔کریک ڈائو ن،گرفتاریوں اور رکاوٹیںکھڑی کرنے سے کچھ حاصل ہونیوالا نہیں ۔موجودہ حکومت کو جانا ہوگا اور ملک میں نئے انتخابات کرانا ہونگے یہی مسئلے کا واحد حل ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات