موبائل گیمز کے استعمال سے بچوں میں ذہنی اشتعال کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، ماہرنفسیات نوشابہ چوہدری

بدھ 25 مئی 2022 14:18

موبائل گیمز کے استعمال سے بچوں میں ذہنی اشتعال کے خطرات بڑھتے جا رہے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) موبائل گیمز کے زیادہ استعمال سے بچوں میں ذہنی اشتعال کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، اس کی روک تھام بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہر نفسیات نوشابہ چوہدری نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موبائل بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ نفسیاتی طور پر بچوں کی نصابی، غیر نصابی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو ختم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے سوشل میڈیا کے استعمال سے پرہیز کریں۔ہماری نوجوان نسل کو تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیے تاکہ معاشرے میں اعلی تعلیم حاصل کر کہ ڈاکٹرز انجینئر بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔