آئی ایم ایف نے پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر قرض دینے سے انکار کردیا
نون لیگ اور اتحادی حکومت کے سامنے ایک بڑی مشکل ‘ آئی ایم ایف کے انکار کے بعد حکومت کو کسی دوسرے عالمی مالیاتی ادارے سے مدد ملنے کی امید ختم ہوگئی ہے.نجی ٹی وی کی رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 26 مئی 2022 01:45
(جاری ہے)
نجی ٹی وی ”جیونیوز“نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں کو بڑھائے بغیر قرض کی قسط دینے سے انکار سامنے آیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھائے قرض کی بغیر قسط جاری نہیں ہوگی. اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کرلیا تھا، تاہم مالیاتی ادارے نے اب قسط اجرا پروگرام دورانیہ بڑھانا بھی پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت بڑھانے سے مشروط کردیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے. آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں پٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے، پاکستان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے اعلامیے کے مطابق تمام پاکستانیوں کے فائدے کے لیے میکرو اکنامک استحکام یقینی بنانے کا عزم ہے، پاکستانی حکام کے ساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے. آئی ایم ایف اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان نے گزشتہ جائزے میں طے شدہ پالسیوں سے انحراف کیا ہے وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات اگلے ہفتے سے شروع ہونے جارہے ہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کل دوحہ سے پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.