پشین میں بلدیاتی انتخابات کےلیے تمام تیاریاں مکمل ،انتخابی مواد کی ترسیل شروع

ہفتہ 28 مئی 2022 21:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) پشین میں بلدیاتی انتخابات کےلیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 29 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انتخابی مواد کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔ انتخابی سامان پولیس اور لیویز کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کے عملے کے حوالے کیا جارہا ہے پشین میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن 34 وارڈوں سمیت ضلع بھر کے 452 وارڈز پر 29 مئی کو پولنگ ہوگی ڈسٹرکٹ میں کُل ووٹر کی تعداد 302,818 جبکہ آبادی 737,225 ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ میں کُل 507 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 39 ، خواتین کی 31 جبکہ کمبائنڈ کی تعداد433 ہیں ۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن کے 34 وارڈ ز میں سے 30 وارڈز پر انتخابات ہوں گے مرد وں کیلئے 25پولنگ اسٹیشنز خواتین کیلئے 20 جبکہ 44 کمبائنڈ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نذیراحمد حریفال نے کہا کہ میونسل کمیٹی حرمزئی پر عدالتی احکامات کی روشنی میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں، میونسپل کمیٹی سرانان کے 19 وارڈز میں مردوں کیلئے 6 جبکہ خواتین کیلئے 5پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،میونسپل کمیٹی سرانان کے تمام 19 وارڈز میں کمبائنڈ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 24 جبکہ میونسپل کمیٹی خانوزئی کے 19 وارڈز میں مرد اور خواتین کے لئے 1,1 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ میں کُل پولنگ بوتھ کی تعداد 1173 ہیں جن میں مرد پولنگ کی تعداد 611 ہوں گی اسی طرح ضلع بھر میں خواتین پولنگ بوتھ کی تعداد 562 ہوں گی ڈسٹرکٹ کے کُل 452 وارڈز پر مجموعی طور پر 1404 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں مجموعی طور پر 1624 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے 221 امیدوار الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوگئے۔